Oنوشہرہ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اتوار 6 فروری 2022 20:35

ؤنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2022ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر رسالپور کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ،موٹرکار مکمل تباہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ذرائع کے مطابق ٹرایفک حادثہ میں جاں بحق موٹرکار ڈرائیور کی شناخت طلحہ خان ولد فضل وہاب سکنہ گمبت مردان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مردان سے نوشہرہ جانے والی موٹرکارنمبر APA-050کراچی نہایت تیزرفتار ی پر قابو نہ پاتے ہوئے سائن بورڈ سے ٹکراتے ہوئے ویگو گاڈی نمبر ASV-893آسلام اباد پر چڑ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرکار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ویگو گاڈی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ویگو گاڈی میں بھی ایک نوجوان براھیم ولد واصل معمولی زخمی ہوگیا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔تھانہ رسالپور میں زیردفعہPPC 279-320-427کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔