بحالی معاملہ ،سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے مقدمے کی جلد سماعت کیلئے پھر درخواست دائر کردی

پیر 7 فروری 2022 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2022ء) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی بحالی معاملے پر سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے مقدمے کی جلد سماعت کیلئے پھر درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو موقف اختیار کیاگیاکہ سپریم کورٹ نے کیس کی گزشتہ سماعت سات دسمبر کو کی تھی، سپریم کورٹ نے حکمنامے میں کہا تھا کیس پر ایک ہفتے بعد سماعت ہوگی۔موقف اختیار کیاگیاکہ یہ کیس عدلیہ کی خودمختاری،قانون کی حکمرانی سے جڑا ہوا ہے، یہ کیس سن دو ہزار اٹھارہ سے زیر سماعت ہے۔ استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ دس فروری کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرے۔