Live Updates

زرداری اور نوازشریف کرپٹ ٹولے کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی: شفقت محمود

ماضی کی حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اپنی جیبیں بڑھیں ہیں

پیر 7 فروری 2022 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2022ء) وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماضی کی حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اپنی جیبیں بڑھیں ہیں، حلقہ این اے 130 کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، حلقہ این اے 130 میںصاف پانی کی فراہمی سیوریج ، ٹیوب ویل ، واٹر فلٹر پلانٹس ، سڑکیں ، سٹریٹ لائٹس اور گیس کے مسائل کو حل کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی والین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے این اے 130کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، اس موقع پر عامر محمود ، اقبال چوہدری، علی عباس، رانا شہریار خاں،غازی امان اللہ ، امجد چوہدری، حافظ نوید، جہانگیر سندھو، حاجی فیاض، عفیف صدیقی ، میاں علی رشید، منیب وارث سمیت دیگر کمیٹی کے ممبران موجود تھے، اجلاس میں حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا،شفقت محمود کا مزید کہنا تھاکہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ سیاسی میدان میںاترے گی اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھی ہے انہیں ملک وقوم کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، کرپٹ مافیا ملکر بھی وزیراعظم عمران خان مقابلہ نہیں کرسکتے، زرداری اور نوازشریف کرپٹ ٹولے کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات