کویت ؛ حکمران خاندان کی خاتون کو جعلسازی کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

شیخہ کو یونیورسٹی کی جعلی ڈگر بنانے اور نوکری حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ‘ عدالت نے حکمران خاندان کی رکن کو 1 لاکھ 50 ہزار کویتی دینار جرمانے کا بھی حکم دیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 8 فروری 2022 12:15

کویت ؛ حکمران خاندان کی خاتون کو جعلسازی کے جرم میں 3 سال قید کی سزا ..
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 فروری 2022ء ) کویت کے حکمران خاندان کی خاتون رکن کو جعلسازی کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ، خاتون کو یونیورسٹی کی ڈگری جعلی بنانے اور نوکری حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ۔ گلف نیوز کے مطابق ایک مقامی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کی فوجداری عدالت نے حکمران خاندان کی ایک خاتون رکن کو اپنی یونیورسٹی کی ڈگری میں جعلسازی اور تنخواہ میں اضافے کے لیے استعمال کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

عدالت نے شیخہ کو یہ بھی حکم دیا کہ 1 لاکھ 50 ہزار کویتی دینار جرمانہ بھی ادا کرے جو اس نے جعلی ڈگری کی وجہ سے ایک بے نام اہم وزارت میں اپنی ملازمت سے تنخواہ میں وصول کی تھی اس کے علاوہ مدعا علیہ کو تعزیری جرمانے میں اضافی 1 لاکھ 50 ہزار کویتی دینار ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اگرچہ مدعا علیہ کو جعلسازی کے ذریعے تنخواہ کی تمام رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن عدالت نے ایک نیا قاعدہ قائم کیا کہ ایسے معاملات میں ملزمان کو دیگر سزاؤں سے معاف نہیں کیا جاتا ۔

دوسری طرف کویت کے حکمران خاندان کے رکن شیخ حمد بدر خالد السلمان الصباح انتقال کرگئے ، حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو شیخ حمد بدر خالد السلمان الصباح کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے ، اپنے پیغام میں حرمین شریفین کے متولی نے امیر کویت اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دینے کی دعا کی۔

ادھر سعودیہ کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو شیخ حمد بدر خالد السلمان الصباح کی وفات پر تعزیت کا ایک پیغام بھیجا ہے ، اپنے پیغام میں ولی عہد نے امیر کویت اور مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔