Live Updates

وفاقی اورصوبائی حکومت نے ہمارے خلاف سیاسی انتقام کی جو کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں‘حاجی عبیداللہ خان شادی خیل

حلقہ این اے 96 کے عوام کی طرف سے مجھے جو پیار محبت اورپذیرائی مل رہی ہے وہ ہم پراعتماد کا مظہرہے میرے لیئے پوراضلع ایک جیسا ہے

منگل 8 فروری 2022 13:47

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) سابق ضلع ناظم وسابق ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت نے ہمارے خلاف سیاسی انتقام کی جو کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں ان سے ہم گھبرانے والے نہیں نہ ہی خوفزدہ ہونگے ہم نے ڈکٹیٹرپرویز مشرف کے دور کا احتساب بھی دیکھا ہوا ہے الحمد للہ ہمارے ہاتھ کرپشن کی لعنت سے صاف ہیں وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر ہمارے خلاف کاروائیوں کی ہدایات جاری کر رہے ہیں انشااللہ آنے والے الیکشن میں حلقہ کے عوام انتقامی کاروائیوں کا بھر پور جواب دینگے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 96 کے عوام کی طرف سے مجھے جو پیار محبت اورپزیرائی مل رہی ہے وہ ہم پراعتماد کا مظہرہے میرے لیئے پوراضلع ایک جیسا ہے حلقہ این اے 95 ہو یا 96 میں نے پہلے بھی ان میں کبھی فرق نہیں سمجھا اور این اے 96 میں میرے کروڑوں روپئے کے ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے بھی حکومت راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے کیونکہ نہیں معلوم ہے کہ عوام اب کسی فریب اور دھوکے میں نہیں آء گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات علووالی اورچک نمبرون ایم ایل کے دورہ میں گفتگو کرتے ہوء کیا ۔سابق ناظم علووالی ملک محمد حنیف مانک اور سابق وائس چئیرمین حاجی ملک عبدالکریم مانک سے انکی رہائشگاہ پر انہوں نے اہم ملاقات کی اورحلقہ این اے 96 کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرانجمن رفاع عامہ علووالی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدنزیر عمرمانک ملک غلام عباس مانک سینئیرصحافی وکالم نگارملک عبدالمجید مولانا ملک محمد سیف اللہ سرور خیل رانا محمدسلیم اور سابق کونسلررانا اکرم بھی موجودتھے۔

اس موقع پر حاجی ملک عبدالکریم نے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل کے اعزازمیں پر تکلف ضیافت کااہتمام کیا۔حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے ملک محمدحنیف حاجی عبدلکریم مانک وائس چئیرمین اورملک نزیر عمر مانک کاشکریہ ادا کیاحاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے چک نمبر ون ایم ایل میں مرحوم ملک عنایت اللہ مانک پٹواری کیبڑے بھائی پی پی پی تحصیل پپلاں کیصدرمرحوم ملک غلام محمدمانک کی وفات پراٴْن کیگھر بھی حاضری دی اور مرحوم کی وفات پرانکے بیٹوں اوربھتیجوں سیاظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی اورمرحوم کی مغفرت کے لیئے دعا کی۔

اس موقع پر حاجی عبیداللہ خان نے کہا کہ میری حلقہ این اے 96 میں رابطہ عوام مہم سے اس حلقہ سے بار بار منتخب ہو کر باریاں لینے والے سخت پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس حلقہ سے ووٹ لیکر عوام کو بھول جانے والوں کو اب اس حلقہ کی یاد ستانے لگی ہے عوام تبدیلی کا مزا چکھ چکے ہیں عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہے اور تحصیل پپلاں کو اس دور میں بھی کوئی میگا روجیکٹ نہیں ملا کوئی اچھا تعلیمی ادارہ بہترین اسپتال یا انڈسٹری کے قیام کا منصوبہ نہیں میں نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپئے کی گرانٹ سے کارپٹ روڈز بہترین اسپتال اور تحصیل عیسی خیل میں دو 1122 سنٹر بناء موجودہ دور میں کرپشن اور لوٹ مار کی سیل لگی ہوئی ہے منتخب نمائندہ خود کرپشن اور ناقص غیر مییعاری ترقیاتی منصوبوں کا اعتراف کر رہے ہیں محکمہ ہیلتھ میں رشوت لیکر غیر قانونی بھرتیوں کے سیکنڈل منظر عام پر ہیں اور نا اہل قیادت سیلفیوں پر عوام کو خوش کر رہے ہیں انشااللہ اس حلقہ سے منتخب ہو کر ترقی کا سفر پھر سے شروع کریں گے کیونکہ ہم ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور ہماری خدمت عوام کے سامنے ہے میرے دور کے ترقیاتی کام آج بھی ہماری عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات