Live Updates

پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی کرپٹ قیادت صرف اپنی چوری کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے‘ شفقت محمود

اپوزیشن کا لانگ مارچ ٹوپی ڈرامہ ہے‘وفاقی وزیر وصدر پی ٹی آئی پنجاب کا خواتین رہنمائوں سے خطاب

منگل 8 فروری 2022 20:55

پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی کرپٹ قیادت صرف اپنی چوری کے تحفظ میں لگی ہوئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن جماعتیں اپنی جھوٹی سیاست کو چمکانے میں لگی ہوئی ہیں، عوام ان کے سیاہ کرتوتو ں سے اچھی طرح واقف ہیں، اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ جو مرضی کرلے عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے این اے 130 کی پارٹی خواتین رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی کرپٹ قیادت صرف اپنی چوری کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن کا لانگ مارچ ٹوپی ڈرامہ ہے جس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کا شوق اپوزیشن جماعتیں پورا کر لیں، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پارٹی کی تنظیم نو پرپوری طرح فوکس کئے ہوئے ہیں، جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر لیں گے، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کرپٹ مافیا کو آواز کی طاقت سے عبرتناک شکست دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات