براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ،۔فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

بدھ 9 فروری 2022 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دور ان فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

(جاری ہے)

براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے کی ۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار نے اس بینچ پر عدم اعتماد کیا ہے،کیس کی فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دیتے ہیں۔عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،درخواست گزار حنیف راہی عدالت میں پیش نہ ہوئے،سنگل بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی ،درخواست گزار نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔