Live Updates

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزوطبی ماہرین کو 32کروڑروپے کے بلا سود قرضے دئیے جاچکے ہیں‘یاسمین راشد

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا 32واں اجلاس ،ویب ڈویلپرز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی‘صوبائی وزیر صحت

جمعرات 10 فروری 2022 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا 32واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشید، پروفیسر جاوید چوہدری اور دیگر ممبران و افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشیدنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ادارہ کی کاکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران 31ویں اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے آئی کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ویب ڈویلپرز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قانون میں ضروری ترامیم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایت کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کوکاروبارکے مقصدکیلئے بلاسودکروڑوں روپوں کے قرضے دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ابھی تک ڈاکٹرزوطبی ماہرین کو 32کروڑروپے کے بلا سود قرضے دئیے جاچکے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کو بلا سوددئیے جانے والے قرضوں کا ریکوری ریٹ 98فیصدہے۔ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کواپنا ذاتی کاروبارشروع کرنے میں آسانی کیلئے بلا سود قرضوں کی رقم میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں روزگارکے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔

ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر موثرآگاہی مہم کے نتیجہ میں ہمیں بلا سودقرضوں کیلئے بے شمار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے اب تک ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کو بلاسودریکارڈ قرضے فراہم کئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوی ہدایت پرحکومت ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کیلئے اپنا ذاتی کاروبارشروع کرنے میں مزیدآسانیاں پیداکررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات