Live Updates

عمران خان شہباز کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں

اس وقت خطرہ تحریک انصاف کو اندر سے ہے اور جمعرات کو جو کارکردگی رپورٹ دکھائی گئی ہے اس کے بعد خطرہ اور بڑھ گیا ہے۔ تجزیہ کار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 فروری 2022 10:43

عمران خان شہباز کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2022ء) : موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو بھی اندر کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر عدم اعتماد آتی ہے تو اس میں حکومتی بینچز سے بھی ایک بڑی تعداد عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت میں دستخط کردے گی تو حکومت کے لئے صورتحال انتہائی بری ہوجائے گی۔

جبکہ شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ اس وقت خطرہ تحریک انصاف کو اندر سے ہے اور جمعرات کو جو کارکردگی رپورٹ دکھائی گئی ہے اس کے بعد خطرہ اور بڑھ گیا ہے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت ایک اطمینان کی سی کیفیت نظر آرہی ہے، میاں نواز شریف بھی کافی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں کہ ایمپائر نیوٹرل رہے گا آصف زرداری کا حال یہ ہے کہ وہ اطمینان کا سمندر بنے ہوئے ہیں مولانا فضل الرحمٰن بھی بڑی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان شہباز شریف کی طرح جہانگیر ترین کو اندر کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ باہر پھررہے ہیں او ران کا جہاز بھی ادھر ادھر گھوم رہا ہے ۔اس مرتبہ جو کچھ ہورہا ہے انتہائی رازداری کے ساتھ ہورہا ہے حد تو یہ ہے کہ جو بھی معاملات ہیں وہ اپنے قریبی ساتھی سے بھی شیئر نہیں کئے جارہے ،عدم اعتماد مذاق نہیں ہوتا اس میں بہت جوڑ توڑ ہوتے ہیں معاملات کو سنبھالنا ہوتا ہے ۔

حکومت کی صفوں میں اس وقت جو کھلبلی ہے بے چینی ہے وہ بھی اسی بات کی غماز ہے اور اب تو انہوں نے ایوارڈ بھی تقسیم کردیئے ہیں اور ایوارڈ تو ہمیشہ اختتام پر ہی دیئے جاتے ہیں اس لئے ان کو بھی لگ رہا ہے کہ شاید گیم از اوور ۔ سلیم صافی نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت اور علامت ہے جس میں ایک فیصل واؤڈا کے خلاف فیصلہ ہے اس وقت حکومتی صفوں میں بہت بے چینی پائی جارہی ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں جہانگیر ترین ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر سامنے نظر آرہے ہیں کیونکہ اس پارٹی کے اندر سب کو ہی آگاہی ہے آدھے سے زیادہ لوگوں کو لالچ دے کر یا پھر جبر کے ذریعے لایا گیا ہے اور یہ سب ہی جہانگیر ترین کے ذریعے آئے تھے ۔

ابھی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جہانگیر ترین کو وہ ان کے بیٹے سمیت جیل کے اندر کردیں ۔ تاہم عمران خان کی خواہش کے باوجود جہانگیر ترین کا طیارہ آج بھی ادھر ادھر پرواز کررہا ہے اور جو لوگ جہانگیر ترین اپنے طیارے میں بٹھا کر لائے تھے تو وہ ان کو اسی جہاز میں واپس بھی کہیں اور لے جاسکتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات