صحافی اطہرمتین سپردخاک، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 19 فروری 2022 21:24

کراچی۔19فروری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 19  فروری 2022ء) :صحافی اطہرمتین کویاسین آباد قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر صدیق اکبر مسجد کلفٹن بلاک 5 میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

اطہر متین کی نماز جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، پیپلزپارٹی رہنما سعیدغنی،ڈاکٹر فاروق ستار،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرہ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی، رکن ایف ای سی پی ایف یو جے غلام مصطفے عزیز، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر اعجازاحمد، خزانچی کے یو جے ناصر شریف، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، سینیئر صحافی حسن عباس، فہیم صدیقی، جاوید چوہدری،امتیازخان فاران سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، دوستوں، عزیزواقارب اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح سینئرپروڈیوسر اطہر متین کی شہادت شہری کو ڈکیتی سے بچاتے ہوئے ہوئی تھی۔