Live Updates

لاہور کو سیاست کا گڑھ کہا جاتا ہے،پیپلز پارٹی کی پیدائش اسی شہر سے ہوئی ہے،راجہ پرویز اشرف

پیر 21 فروری 2022 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2022ء) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور کو سیاست کا گڑھ کہا جاتا ہے،پیپلز پارٹی کی پیدائش اسی شہر سے ہوئی ہے،لانگ مارچ کے پیچھے بہت بڑا سیاسی عمل ہے، یہ میک اور بریک ہے ،کوئی عام جلسہ جلوس نہیں۔وہ گزشتہ روز گلبرگ میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی طرف سے بے نظیر پارک میں لاہور ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس سے اسلم گل ،ثمینہ خالد گھرکی،اسرار بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کو باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پنجاب میں پیہلز پارٹی کمزور ہوگئی ہے،ورکرز کے ہوتے ہوئے کیس کمزور ہوسکتی ہے پیپلز پارٹی میرا دل نہی مانتا،این اے 133 میں جو ہوا کیسے مان لوں پیپلز پارٹی کمزور ہے،پی ڈی ایم نے تئیس مارچ کو کال دی ہے،لیکن ہم کہاں تھے اس بحث میں ،بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے یہ اقدام چھینا ہے کہ میں اکیلا نکلوں گا،اگر ہم نے یہ فیصلہ نہ کیا ہوتا تو آج کس کی بات ہوتی۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں ہل گئیں ہیں میرا زاتی تجربہ ہے جب خلق خدا نکل پڑتی ہے اس وقت حکومت پر گرفت ختم ہوجاتی ہے،جو سوشل میڈیا پر آپ گالیاں سن رہیے ہیں یہ انکی چیخیں ہیں یہ فیصلہ ہے انکو پتہ چل گیا ہے،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ ضیاالحق،مشرف یا کسی اور کا دور ہو پیپلزپارٹی نے تمام ادوار میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ہم نیعوامی مارچ کے حوالے سے لاہور میں موبلائزیشن کے لیے کارکنان سے ملاقاتیں کی ہیں، کارنر میٹنگز میں لوگ چارج دکھائی دیتے ہیں وہ چئیرمین بلاول کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ۔اس نام نہاد حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا اور آج کشمیر انڈیا کا حصہ ہے،بلاول بھٹو و آصف زرداری کشمیر آذاد کروائیں گے، یہی ہمارا نقطہ نظر ہے،چھ تاریخ کو ناصر باغ کا جلسہ ہے شہید بینظیر کے بیٹے کیلیے ہماری عزت و ملکی سالمیت،کسانوں عوام کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری و زیادتیوں کو روکنے ہم باہر نہ نکلے تو لوگ ہمیں معاف نہیں کریں گے،ہم کو ناصر باغ جلسے کو تاریخ کا حصہ بنانا ہے،اس دن اتوار ہے لاہور والے اتوار کو لیٹ اٹھتے ہیں مگر اس دن آپ کو نکلنا ہے یہ جہاد ہے۔

پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ چھ مارچ کیلئے عوام کو تیار اور آگاہی دینا ہوگی ،ہم نے پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ وہ مشکل میں ہیں، یہ کامیابی پاکستان کی نہیں عوام کی کامیابی ہوگی،انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو کا استقبال بے نظیر بھٹو کی طرح کریں گے،اسرار بٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جب بلاول آئے تو بے نظیر بھٹو کی طرح استقبال کریں،لانگ مارچ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ ملک کا ہر طبقہ مہنگائی میں پس چکا ہے، اگر ہم مہنگائی پر باہر نہ نکلے تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی،ملک کی بقائ کی جنگ ہے جس کیلئے بلاول کا ساتھ دینا ہوگا،عمران خان نے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آیا ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات