اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگریاں تیار کرنیوا لا سرکاری آفیسر گرفتار کر لیا

بدھ 23 فروری 2022 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2022ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے سرکاری آفیسر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم غلام حیدر نے مظفر گڑھ کے رہائشی نقی عباس کو 50 ہزار روپے کے عوض انٹرمیڈیٹ کی ڈگری فروخت کی۔گریڈ 17کے سپرنٹنڈنٹ غلام حیدر کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی ملزم سے جعلی ڈگری اور نشانذدہ نوٹ بھی برآمدکر لئے گئے ۔

ملزم غلام حیدر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے۔ ملزم نے ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ سندھ کا جعلی سرٹیفکیٹ تیار کیا،ملزم غلام حیدر کو جھنگ مور ضلع مظفر گڑھ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔غلام حیدر کے خلاف اینٹی تھانہ کرپشن ڈی جی خان میں مقدمہ 03/22 درج کر لیا گیا ۔