وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے، سردار تنویر الیاس
وزیراعظم نے روس کا دورہ کر کے پاکستان کے لیے ترقی،خوشحالی اور قوموں کی صف میں باوقار نمائندگی کی طرف ایک سنگ میل کی بنیاد رکھی ہے
ہفتہ 26 فروری 2022 18:30
(جاری ہے)
وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ روس پر اپنے میڈیا بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے اور وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے دوران خطہ کے امن سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے مفید اور مثبت بات چیت کی ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس اور صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے ہیں۔اس حوالے سے توقع رکھنی چاہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا میں انتہائی اہم ترین حیثیت کی طرف مڑ رہا ہے اور عالمی برادری پاکستان کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان کی طرف راغب ہے۔طویل عرصہ بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ حکومت کا دورہ روس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔ماضی میں بھی جب رشین فیڈریشن قائم تھی تو کراچی میں سٹیل مل سمیت سرمایہ کاری کی طرف اہم پیشرفت ہوئی تھی۔افغان جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان خطہ کا ا نتہائی اہم ملک ہے جو جغرافیائی اہمیت کے باعث تجارتی اور دفاعی لحاظ سے دنیا بھر میں اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران پاکستان میں روسی سرمایہ کاری،مستقبل کے معاشی وسیاسی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔وزیراعظم کے اس دورہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے کیونکہ ماضی میں جب بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر بات ہوئی روس نے اپنا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈالا اب بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں جب دنیا سمجھ رہی ہے کہ برصغیر کے اندر امن کا قیام اور تجارت کی نئی راہیں متعین ہونی چاہیئیں تو اس کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہی واحد راستہ ہے۔مسئلہ کشمیر کے پرامن اور باوقار حل کے لیے روس اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔سردار تنویر الیاس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان بہت جلد اپنے دورہ روس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے پارٹی کو آگاہ کریں گے جس کے بعد کشمیری قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.