% پا ک فوج اور ایف سی ہمیشہ اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی،آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ

ہفتہ 26 فروری 2022 22:25

ٌکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2022ء) آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کا دیگر ایف حکام کے ہمراہ ہزارہ ٹان کوئٹہ کا دورہ اور ہزارہ کمیونٹی کے معززین اور نمائندوں سے ملاقات صدر شیعہ کانفرنس مسٹر جواد رفیع اور دیگر عمائدین نے آئی جی ایف سی اور دیگرحکام کا پر جوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی ایف سی نے ہزارہ برادری کی اس ملک کیلئے قر با نیوں اور مثبت کردار کو سراہا اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ پا ک فوج اور ایف سی ہمیشہ اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی۔

آئی جی ایف سی نے ہزارہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے ایف سی کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ہزارہ ٹان کے بسم اللہ ہال میں ظہرانے کے بعد آئی جی ایف سی نے ہزارہ قبرستان کا دورہ کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے نارتھ وزیرستان میں چند روز قبل شہادت پانے والے لانس نائک شبیر کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ ائی جی ایف سی اور دیگر ایف سی احکام کے ہزارہ ٹان کیاس دوریکو ہزارہ برادری اور علاقہ مکینوں نے خوب سراہا اور پاک فوج اور ایف سی کا ہمیشہ ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔