شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی

یوکرین کے صدر اور تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ اس مستقبل کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں،بیان

اتوار 27 فروری 2022 13:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2022ء) ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے یوکرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس پر، روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ پر اپنا بیان جاری کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ اکتوبر 2020 میں ہمیں صدر زیلنسکی اور خاتون اول سے ملنے اور یہ جاننے کا اعزاز حاصل ہوا کہ وہ یوکرین کے مستقبل کے لیے پرامید ہیں اور مثبت سوچ کے حامل ہیں۔

انہوں نے یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یوکرین کے صدر اور تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ اس مستقبل کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں۔خیال رہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا، جب شہزادہ ہیری اور میگھن کے یوکرین کے بیان کو پروٹوکول کی خطرناک خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔