شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، بابر اعظم

منگل 1 مارچ 2022 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑتے ہوئے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بابر اعظم نے لکھا کہ شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔