تحریک انصاف نے سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کردیا

سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے معاملے پر نئی قانون سازی کی جائے،ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا ہے۔پی ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، تحریک انصاف

اتوار 6 مارچ 2022 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کردیا۔پی ٹی آئی نے حکومت سندھ سے مطالبات کیے ہیں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے معاملے پر نئی قانون سازی کی جائے۔ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا ہے۔پی ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔

سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے۔سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے این او سی جاری کی جائے۔کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر منصوبہ دیا جائے۔سندھ کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان قتل کے مقدمات میں از خود نوٹس لینے کی درخواست ہے جن میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ملوث ہیں۔

مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔جعلی ڈگری کیسز کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔جعلی اکانٹ اور اومنی گروپ کے کیسز کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔سندھ کے میڈیکل کالجوں میں طلبا سے زیادتی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،سندھ میں میڈیا نمائندگان کی ٹارگٹ کلنگ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔