کرنل فتح شیر خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے گئے

جمعرات 10 مارچ 2022 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) کرنل فتح شیر خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے گئے ۔شائنگ کرکٹ کلب نے ماڈل ٹان گرینز ٹاون شپ وائٹ نے پی اینڈ ٹی کو کرکٹ سنٹر کلب نے یوسلم کلب جبکہ لدھیانہ کلب نے مسلم آباد جمخانہ کو آسانی سے شکست دیدی ۔پہلے میچ میں ماڈل ٹائون گرینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ظرف نے 48 وارث خان 35 اسد خان 24 رنز کی اننگز کھیلی ۔

جواب میں شائنگ کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر میچ جیت لیا محمد حسین نے 47 راو دانیال 38 کاظم شاہ 35 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔شاندار اننگز کھیلنے پر محمد حسین کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔دوسرے میچ میں پی اینڈ ٹی جم کی پوری ٹیم 15.4 اورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی ٹاون شپ نے 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

ایم شیعب نے 9رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مین آف دی میچ قرار پائے ۔

تیسرے میچ میں کرکٹ سنٹر نے یوسلم کلب کے خلاف مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے جبکہ یوسلم کلب کی پوری ٹیم 97 رنز پر آٹ ہو گئی بلال اقبال کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔چوتھے میچ میں لدھیانہ جمخانہ نے 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کا مسلم آباد جمخانہ کو ہدف دیا ۔ایم وقاص نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 118 رنز بنائے حسن نواز نے 35 گیندوں پر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مسلم آباد جمخانہ کی ٹیم پہاڑ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بری طرح ناکام رہی 122 رنز ہی بنا سکی بہترین بلے بازی پر محمد وقاص کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔