Live Updates

اپوزیشن کی نمبر گیم پوری ہے سلیکٹڈ اپنے حواریوں سمیت گھر جانے کی تیاری کرے،چوہدری ارشد جٹ

عوامی لانگ مارچ نے نالائق نیازی کی عقل کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے ، دھمکیوں کے باوجود ناکامی اور شکست تحریک انصاف کا مقدر بنے گی،پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی نائب صدر

اتوار 13 مارچ 2022 17:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا نا اہل حکومت تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ ہے، اپوزیشن کی نمبر گیم پوری ہے سلیکٹڈ اپنے حواریوں سمیت گھر جانے کی تیاری کرے، حکمران اپوزیشن کی قیادت کو گا لیاں دے کر اپنا اقتدار نہیں بچا سکتے، چیئر مین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ نے نالائق نیازی کی عقل کا جنازہ نکال کے رکھ دیا، ہے ، دھمکیوں کے باوجود ناکامی اور شکست تحریک انصاف کا مقدر بنے گی عمران خان مستعفی ہو کر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کریں تاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے اہل قیادت کا انتخاب کر سکیںتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہیں، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے ممکن ہے، آپوزیشن نے اپنے تمام اراکین کو بیرون ملک جانے سے روکدیاہے اور اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات کی ہے،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 163 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 9 ارکان کی حمایت درکار ہے،وہ ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ گرین ویو کالونی فیصل آباد میں ڈویژنل نائب صدر ماسٹر اشفاق احمد ،چوہدری صادق جٹ ،عدیل تاج ،محمد طاہر شیخ ، مرزا جمیل احمد ، چوہدری اسلم ،و دیگر جیالوں کے ہمراہ میڈیا سے کر رہے تھے، ،چوہدری ارشد جٹ نے کا صحت کارڈ پر سیاست کرنے والوں کی سیاسی صحت خراب ہوچکی ہے جس کا علاج ممکن نہیں رہا اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاست کا دفن ہونا ہی ان کا علاج ہے، تحریک عدم اعتماد نے حکمران طبقے کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،اپنا اقتدار جا تا دیکھ کر حکمران در در پر حا ضری دے کر اپنے اقتدار کو بچانے کی خیرات ما نگ رہے ہیں،،انہوں نے کہا "باس" کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے۔

(جاری ہے)

"کچل دوں گا" کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو ،متحدہ اپوزیشن نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات