و*نوشہرہ، گیس بھرنے کے دوران سلینڈر دھماکہ، کار ڈرائیور جاںبحق 2 راہ گیر زخمی

واقعہ سبزی منڈی کے قریب سی این جی پمپ میں ہوا،کار ڈرائیور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 13 مارچ 2022 21:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2022ء) نوشہرہ سبزی منڈی کے قریب سی این جی پمپ میں موٹر کار کا گیس بھرنے کے دوران سلینڈر دھماکہ۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق سی این جی پمپ دھماکہ میں موٹرکار کا ڈرائیور جابحق دو راہ گیر معمولی زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق سبزی منڈی کے قریب انوشا سی این جی پمپ میں گیس فیلنگ کے دوران موٹرکار کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں موٹرکار کا ڈرائیور شیدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شدید زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہوگئے جن کو قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں سے ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسی انوشا سی این جی کابل ریور میں دو سال قبل اسی سی این جی میں سی این جی ٹی ٹینکی بلاسٹ ہوا تھا جس میں ایک شخص جابحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیاہے۔سی این جی پمپ میں کار میں بلاسٹ واقعہ کے بعد مقامی لوگ کی کافی تعداد پمپ میں جمع ہو گئے جبکہ سی این پمپ پر سلینڈر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ کلان کی پولیس بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق سی این جی پمپ میں FXموٹرکار نمبر H-3460پشاور سی این جی پمپ میں بھروانے آئی تو کچھ دیر بعد موٹرکار کی ٹینکی زوردار دھماکہ سے بھٹ گئی ۔پولیس نے تباہ شدہ موٹرکار کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہی