بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں نے سیاست پاکستان کا رخ تبدیل کر دیا ہے ،نیئر بخاری

آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے پارلیمنٹ پر اندر اور بائر سے حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے سامنے سرنگوں ہیں ،قوم کو جلد بدزبان بداخلاق بریگیڈ سے نجات ملے گی ، خطاب

منگل 15 مارچ 2022 17:03

بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں نے سیاست پاکستان کا رخ تبدیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں نے سیاست پاکستان کا رخ تبدیل کر دیا ہے ،آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے پارلیمنٹ پر اندر اور بائر سے حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے سامنے سرنگوں ہیں ،قوم کو جلد بدزبان بداخلاق بریگیڈ سے نجات ملے گی ۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے گلگت بلتستان سے (ق )لیگ کے سابق امیدوار ناصر میر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان اور نوجوان قائد ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں نے سیاست پاکستان کا رخ تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو شہیدوں کی جماعت کے سیاسی وارث ہیں ،آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے کہ پارلیمنٹ پر اندر اور بائر سے حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے سامنے سرنگوں ہیں ،قوم کو جلد بدزبان بداخلاق بریگیڈ سے نجات ملے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے عوام کی پہلے سے بڑھکر خدمت کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ عوام الناس کو شناخت اور حقوق کی آئینی ضمانت فراہمی پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائد عوام نے محکوم مظلوم محروم طبقات کو زبان دی ،پیپلز پارٹی کے ادوار میں گلگت بلتستان میں بڑے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے گئے ۔

انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید اصف زرداری نے گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت پر بھرپور توجہ دی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداران اور کارکنوں نے جبر اور ابتلاء میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شمولیتی پروگرام میں گلگت بلتستان کے سابق گورنر قمر زمان کائرہ چویدری منظور سابق وزیر اعلی مہدی شاہ قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد امجد ایڈوکیٹ محمد موسء اور پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے۔