Live Updates

تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ،انجینئرملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ

عوام اب عمران خان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں ،انشااللہ مسلم لیگ(ن) آنیوالے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

منگل 15 مارچ 2022 21:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 انجینئرملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے کو اپنی وزارت اعظمی بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کا مہنگائی بے روز گاری سے برا حال ہے اب عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں عوام اب عمران خان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں جو کہ جلد قبول ہوگی اور انشااللہ مسلم لیگ(ن) آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کا راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق کونسلر یوسی 68 پی پی 214 سیلم اختر سمرا کی اپنے ساتھیوں وحید عباس فوجی ،ملک یعقوب، ایاز سمرا، عباس حسین، اللہ رکھا، رئیس احمد، وقاص سمرا، عبدالرحمن، شہباز بلوچ سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیلم اختر سمرا نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں انشائ للہ این اے 155 سے شیخ طارق رشید اور پی پی 214 سے ملک آصف رفیق رجوانہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے۔ ملک آصف رجوانہ نے سیلم اختر سمرا اور ملک قمر عباس بھولا پہلوان اور تمام ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عدنان خان اور زیبر مغل اور دیگر اہل حلقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات