لیسکو کا بجلی صارفین کے بلوں کی اقساط سے متعلق سسٹم کے حوالے سے فیصلے پر یو ٹرن

صارفین کو ایک مرتبہ پھر بجلی کے بلوں کی مینوئل اقساط کی سہولت دیدی

جمعہ 18 مارچ 2022 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2022ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنی (لیسکو ) نے بجلی صارفین کے بلوں کی اقساط سے متعلق سسٹم کے حوالے سے کیئے گئے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے بجلی کے صارفین کو ایک مرتبہ پھر بجلی کے بلوں کی مینوئل اقساط کی سہولت دیدی ہے اور لیسکو انتظامیہ نے تمام شیڈول بنکوں کو مینوئل اقساط کو قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس مقصد کے لیئے لیسکو انتظامیہ نے تما متعلقہ بنکوں کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاور ڈویژن کے دبائو پر لیسکو نے بجلی کے بلوں کی مینوئل اقساط پر بل موصول نہ کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ رواں ماہ 15مارچ کے بعد کوئی بنک بجلی کے بلوں کی مینوئل اقساط کو وصول نہ کرے جبکہ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے یوٹرن لینے کی وجہ بلوں کی اقساط سے متعلق ان لائن سسٹم کی عدم تیاری سمیت متعلقہ سافٹ ویئر کی عدم دستابی بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :