شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے کی گواہی پر پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، فواد چوہدری

شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے بینک اکاؤنٹس سے لے کر لندن کے مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

منگل 22 مارچ 2022 17:27

شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے کی گواہی پر پریس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے کی گواہی پر پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے بینک اکاؤنٹس سے لے کر لندن کے مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں۔انہوںنے کہاکہ کیلیبری فونٹ کا جعلی حلف نامہ ہو یا مریم کے بیانات ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔