Live Updates

کوئٹہ ، براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے معافی نامے نے آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیاہے، جمال شاہ کاکڑ

منگل 22 مارچ 2022 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ براڈشیٹ کمپنی کی معافی ،نوازشریف پر الزامات جھوٹ ثابت ہوئے عمران خان اور وزراء کو ایک بارپھر ناکامی کاسامنا کرناپڑا قائد میاںمحمدنوازشریف ایک بارپھر سرخرو ہوئے ،عمران خان اگر 4سال بغض نوازشریف کی بجائے عوام کی خدمت کرتے تو عوام پر اعتماد کرتی لیکن اب وہ عوام کااعتماد کھوچکے ہیں انہوں نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی ،نیب کے بعد براڈ شیٹ کمپنی بھی ایک روپیہ کرپشن ثابت نہ کرسکی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانوی کمپنی کے مالک کاوے موسوی کی جانب سے نوازشریف سے متعلق معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ برطانیہ میں براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ کاوے موسوی نے قائد میاں محمدنوازشریف پر عائد کئے گئے تمامات الزامات پر معافی مانگ لی ہے جو موجودہ سلیکٹڈ حکومت اور عمران خان کے جھوٹے نعروں کا پھول کھولنے کیلئے کافی ہے کہ انہوں نے اقتدار کے شروع سے لیکر آج تک صرف انتقامی سیاست کی ہے ،بغض نوازشریف میں انہوں نے ہر حد پار کی ہے ،نیب کے ذریعے کرپشن ثابت ہونے کے بعد برطانوی کمپنی کی براڈ شیٹ کو ہائیر کیا گیا لیکن وہ بھی ایک روپیہ کا کرپشن ثابت نہ کرسکی جس پر آج براڈ شیٹ کمپنی کے مالک نے معافی مانگ لی ،انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے معافی نامے نے آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیاہے نوازشریف آج ایک بار پھر سروخرو ہوگئے اور ہمارے حکمران شرمندہ ، انہوں نے کہاکہ قوم کے ہیرو نوازشریف نے جس طرح پاکستانی عوام کی خدمت کی اربوں روپے کے موٹرویز ،بجلی کے منصوبوں سمیت سینکڑوں میگا منصوبے لگائے لیکن عمران خان جس کی سیاست ہی انتقام پر مبنی تھی نے ظلم و زیادتی کی انتہا کردی لیکن اس کے باوجود ہم نے اس کو تحمل کامظاہرہ کیا،عمران خان نے غیرقانونی احکامات دئیے لیکن پھر انہیں ناکامی کاسامنا کرناپڑاہے ،عمران خان اور اس کے ٹولے کو تحریک عدم اعتماد سے بھاگنے نہیں دیاجائے گا، بدقسمتی سے بھڑکیں مارنے والے اب تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کرنے پراتر آئے ہیں ، حقیقی اپوزیشن جماعتیں عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں معاف نہیں کریں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات