ملکہ برطانیہ، ولیم اور کیٹ کی ایک اور صلاحیت سے متاثر

شاہی محل کے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ پر ولیم اور کیٹ کی وائرل ڈانس ویڈیو کو ری شیئر بھی کیا گیا

بدھ 23 مارچ 2022 17:04

ملکہ برطانیہ، ولیم اور کیٹ کی ایک اور صلاحیت سے متاثر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ملکہ الزبتھ دوئم کو اپنی ایک اور صلاحیت سے متاثر کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر بیلیز سے گیریفونا کمیونٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیوشیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہاپکنز میں گریفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کی کچھ روایات کے بارے میں جاننا ایک اعزاز تھا۔شاہی محل کے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ کی انسٹا اسٹوری پر ولیم اور کیٹ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو ری شیئر بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی بیلیز سے کچھ تصاویربھی شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہی محل کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ملک میں اپنے دورے پر بیلیز کی کچھ مشہور چاکلیٹس کا نمونہ لیا، گیرفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا اور سمندری تحفظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں، ساتھ ہی ساتھ قدیم مایا کے مقام کاراکول کا دورہ بھی کیااور مسلح افواج کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :