Live Updates

کراچی ،لانگ مارچ میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوگئے

پی ٹی آئی کی کرپٹ اور نا اہل حکومت کے خلاف اپوزیشن کا یہ لانگ مارچ آخری کیل ثابت ہوگا،سلیم ضیاکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 مارچ 2022 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج وجلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے قافلے بدھ کو اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ ن لیگ کے قافلے پارٹی کے صوبائی دفتر مسلم لیگ ہائوس سے روانہ ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سلیم ضیا نے کہا کہ ہماری قیادت نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کو ضروری کام کے لیے اسلام آباد بلایا ہے۔

پی ٹی آئی کی کرپٹ اور نا اہل حکومت کے خلاف اپوزیشن کا یہ لانگ مارچ آخری کیل ثابت ہوگا۔جو ان کو لائے ہیں وہ بھی اب ان سے تنگ ہیں۔مشرف کے ریفرنڈم کے آپ چیف کوآرڈینیٹر تھے۔وہ بھی کہتا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اب آپ کی سیاست ختم ہونے والی ہے۔نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں گے ۔کسی کا باپ ان کو وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتا ہے ۔

مریم نواز سیاست میں اپنا رول ادا کررہی ہیں ۔عمران خان نے ملک کا برا حال کردیا ہے ۔اب ان کی حکومت جانے والی ہے۔ن لیگ کے رہنما منور رضا نے کہا کہ اس قافلے کی میں قیادت کررہا ہوں ۔نواز شریف کا بیانہ تھا ووٹ کو عزت دو ۔آج تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے۔چند دنوں میں نقشہ تبدیل کردیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ آج یہ کارواں آگے بڑھتا جائے گا۔

مختلف جگہوں سے لوگ اس میں شامل ہوں گے۔یہ سیلاب شکل اختیار کرے گا۔یہ سیلاب نواز شریف کا سیلاب کا ہے۔ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔نواز شریف جلد آئیں گے ۔ہم سرپرائز دیں گے۔مریم نواز نواز شریف کی کا عکس ہیں۔مریم نواز اس لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔جو لوگ روکنا چاہتے ہیں وہ روک لیتے ہیں۔عمران خان تم دیکھ لو۔تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کو خدانے خاص صلاحیت دی ہے۔اسحاق ڈار کے آتے ہی ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔مسلم لیگ ن کوآرڈینیٹر برائے لانگ مارچ ہیرش سکھیجا نے کہا کہہمارے قائد نے لانگ مارچ کی کال دی ہے۔مریم نواز 24 مارچ کو لاہور سے نکلیں گے۔سندھ نے 23 مارچ کو قرار داد پیش کی تھی۔نیازی کی کرپٹ حکومت کو اتاریں گے ۔شہبازشریف کو وزیر اعظم بنا کر واپس آئیں گے۔آج ہر خاتون مریم نواز شریف ہے۔ہر کارکنان نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔عمران خان حکومت کو ختم کرکے واپس آئیں گے۔ہمارا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔قافلے میں شامل رہنمائوں نے پارٹی قیادت کی تصاویر اور جھنڈیاٹھارکھے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات