براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی میاں نوازشریف سے معافی کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 25 مارچ 2022 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی میاں نوازشریف سے معافی کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی قائد میاں نوازشریف سے معافی مانگنا خوش آئند ہے۔براڈ شیٹ نے بائیس سال میاں نوازشریف کیخلاف انکوائری کے بعد انکو پاکدامن قراردیا۔براڈ شیٹ کے سربراہ نے واضح کہا ہمیں نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا،یہ ایوان میاں نوازشریف کے حق میں پانچویں گواہی آنے پر پارٹی قیادت اور تمام لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔