Live Updates

تحریک عدم اعتماد بھاری اکثرت سے کامیاب ہو گی ،بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کرینگے‘ حمزہ شہباز

عمران نیازی تم سیاسی پکڑ میں نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہو ،گلی محلوں میں آئو عوام کا حال پوچھو تم نے اللہ کی مخلوق سے کتنا ظلم کیا

جمعہ 25 مارچ 2022 17:03

تحریک عدم اعتماد بھاری اکثرت سے کامیاب ہو گی ،بنی گالہ سے اتار کر عوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بہت بھاری اکثرت سے کامیاب ہو گی اور ہم تمہیں بنی گالہ سے اتار کر اناء کے پہاڑ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے ،عمران نیازی تم سیاسی پکڑ میں نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہو ،عمران نیازی اترو بنی گالہ کی اونچائیوں سے اپنی اناء کی پہاڑ توڑکر گلی محلوں میں آئو عوام کا حال پوچھو تم نے اللہ کی مخلوق سے کتنا ظلم کیا ہے ،ہم نے تو تلاشی دیدی اب تمہاری باری ہے ،سپیکر کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ میںاخلاقی جرات ہے تو آپ کا نام بھی فارن فنڈنگ کیس میں آگیا ہے ،آپ نے بھی اکائونٹس چھپائے ، عمران نیازی سمیت سب قوم سے معافی مانگیںاو رگھر چلے جائو کیونکہ آپ نے ویسے بھی گھر تو جانا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مریم نواز، مصدق ملک، اویس لغاری سمیت پارٹی رہنمائوں او رکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میں کارکنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں سلیوٹ پیش کرتا ہوں جو مشکل وقت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے ، چار سال سے مسلم لیگ (ن) سے بد ترین انتقام لیا گیا ، ہماری قیادت کو جیل میں ڈالا ، پارٹی رہنمائوں کو جیلوں میں ڈال اگیا ۔

عمران نیازی کہتا تھامیں سب کو جیلوں میںڈال دوں گا ، یہ مشرف دور سے بھی حدیں پار گیا ہے ، صبح و شام یہی کام تھاکہ شریف فیملی کو گرفتار کرو ،مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کوگرفتار کرو ، کئی کئی مہینے پابند سلاسل رکھا گیا ۔ قوم عمران نیازی سے پوچھتے ہیں جو تمہارے نو رتن کہتے تھے کہ دو سو ارب ڈالر پاکستان میںآئیں گے ، تم نے ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیا وہ کدھر ہیں، تم اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائو تم ریاست مدینہ کے داعی بنتے ہو ، تم نے غریب کے جھونپڑے ،دکانیں گرا دئیے لیکن جو بنی گالہ کا محل کھڑا کیا ہے جو سب سے بڑی ناجائز تجاوزات تھیں انہیں لاکھوں روپے دے کر ریگولرائز ریگولرائز کر الیا ، تمہارا گناہ ثواب بن گیا لیکن غریب کی ساری عمر کی کمائی کوگرا دیا کیا یہ ریاست مدینہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف تلاشی دو، چار سال جیلوں میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں لیکن ایک پائی نہیں ڈھونڈ سکا ،کوئی بات نہیں مشکل وقت آتا ہے لیکن خدا کی ذات کاٹ دیتا ہے ۔میں عمران نیازی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تم نے ہم سے انتقام لینا تھالیکن اس چکر میں پاکستانی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ، بچے رات کو دودھ کے لئے روتے ہیں تو ماں باپ کے کلیجے کو ہاتھ پڑتا ہے ، ماں باپ کے پاس جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا،آج بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں ۔

دیہاڑی دار مزدور صبح بیٹھتا ہے رات کو خالی ہاتھ لوٹتا ہے تو بچے اس کے کپڑے نوچتے ہیںکہ روٹی دو ، کسان کھاد کے لئے مارے مارے پھرتے رہے ،عمران نیازی اترو بنی گالہ اونچائیوں سے اپنی اناء کی پہاڑ توڑکر گلی محلوں میں آئو عوام کا حال پوچھو تم نے اللہ کی مخلوق سے کتنا ظلم کیا ہے ،ہم نے تو تلاشی دیدی ، براڈ شیٹ کے سربراہ نے قوم سے معافی مانگ لی ہے ، نیشنل کرائم ایجنسی نے بائیس مہینے تک میرے بھائی کا اکائونٹ منجمد رکھا لیکن شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب سیاسی دائو پیچ چل رہے ہوں گے لیکن میں ایک کارکن ہونے کے ناطے کہتا ہوں کہ تم سیاسی نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں ہو ۔تم نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں کو بیروزگار کر دیا ، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے لوگوں کے گھر گرا دئیے ، ہیلتھ کارڈ جو مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ تھا لیکن تمہاری حکومت میں اس پر کوئی علاج نہیں ہو رہا بلکہ فراڈ ہو رہا ہے ، ہمارے دور میں کینسر کی ادویات مفت ملتی تھیں آج مریض ادویات کے لئے در بدر پھر رہے ہیں ، 74سالوں میںکبھی ایسے حالات دیکھے نہ سنے ،آج قوم عذاب میں مبتلا ہے ،یہ صحیح کہتا تھا سونامی آیا ہے ،کاش اسے کان میں کوئی بتا دیتا کہ یہ تو تباہی کا نام ہے ،اس نے ایک سچ بولا کہ سونامی لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ۔ غلیظ زبان استعمال کرتا ہے ، اپوزیشن رہنمائوں کو کہتا ہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہو ،سڑکوں پر گھسیٹوں گا ،جیلوں میں ڈالوں گا لیکن آج معیشت آئی سی ی میں سسکیاں لے رہی ہے ،یہ وہی معیشت ہے جو ہم 5.8پر چھوڑ کر گئے تھے،3200 کے منصوبے نواز شریف کے دور میں شروع او رمکمل ہوئے ،سی پیک ،لاہور ملتان موٹر وے ،سکھر موٹر وے حاصل بہاولپور روڈ ،پی کے ایل آئی لیکن ایک پائی کی کرپشن سامنے نہیں آئی ، پی کے ایل آئی کو تم نے بالکل برباد کر دیا ، تم کہتے ہو شہباز شریف کا منصوبہ ہے اسے نہیں چلنے دینا، ہم نے لاہور،ملتان او رراولپنڈی کی میٹرو بس 74ارب روپے میں بنائی اور پشاور کی میٹرو بس جو چلتی کم او رجلتی زیادہ ہے سو ا سو ارب میں روپے بنی ، تلاشی لینے والوں کو بتا دوں خیبر پختوانخواہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس منصوبے میںاربوں روپے کا غبن ہوا ہے ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے کہا کہ اس کی ورکنگ ہی ٹھیک نہیں تھی ۔

انہوںنے کہا کہ عمران نیازی تم نے نیب کے پیچھے چھپ لیا ، اللہ کا اپنا قانون ،تم نے لاکھ کوشش کی کہ نواز شریف کے خلاف کچھ نکال لائو ں،شہباز شریف کے خلاف کچھ نکال لائو ں ان کو جیلوں میں ڈالو ، بشیر میمن کی کہانیاں سب نے سنی ہیں،ہم نے جیلیں کاٹ لی ہیں،مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے تھانے کچہریاں جیلیں بھگت لیں لیکن ایک پائی کی کرپشن نہیں نکلی ،اللہ کا قانون ہے ،تم جو الزام ہم پر لگاتے تھے آج تم اس کی پکڑ میں ہو ،فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہے ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ فارنگ فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ،اسٹیٹ بینک کے سامنے اکائونٹس ڈیکلئر نہیں کئے ، قوم نے تو بہت پہلے عدم اعتماد کر دیا تھا ،قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کیا جائے گا ،تم تو کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں آج تمہاری ٹانگیں کیوں کانپ ر ہی ہیں،آج ہارے ہوئے شخص کی طرح تمہارے منہ سے گالیاں کیوں نکل رہی ہے، مگر مچھ کے آنسو نہ بہائو ،تم نے عوام کو بھوک کے علاوہ دیا کیا ہے ، تم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہو،پاکستان کے عوام بتائیں گے اب تمہاری تلاشی کی باری آن پہنچی ہے ۔

سپیکر کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ میںاخلاقی جرات ہے تو آپ کا نام بھی فارن فنڈنگ کیس میں آگیا ہے ،آپ نے بھی اکائونٹس چھپائے ، عمران نیازی سمیت سب قوم سے معافی مانگیںاو رگھر چلے جائو کیونکہ آپ نے ویسے بھی گھر تو جانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں او رپوری قوم سے مخاطب ہوں یہ کسی کی سیاسی بقاء کا نہیں پاکستان کی بقاء کا معامہ ہے ،اگر یہ بیماری اور عذاب پاکستان پرزیادہ دیر رہا تو پاکستان کو ناقابل نقصان ہو سکتا ہے ، انشااللہ اس کی نوبت نہیں آئے گی ،جب چھبیس مارچ کو یہاں نکلیں گے تو پوری قوم ہماری ساتھ نکلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 27مارچ کو سرکاری وسائل سے تماشہ لگانا ہے ،قوم تمہارا ایک سو چھبیس دن کا دھرنے کا تماشہ دیکھ چکے ہیں،تماشے لگانے تھے لگا چکے ہو، قوم باہر نکلے گی ،تحریک عدم اعتماد بہت بھاری اکثرت سے کامیاب ہو گی اور ہم تمہیں بنی گالہ سے اتار کر اناء کے پہاڑ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے ۔ تم نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے سبز باغ دکھاکر الیکشن چوری کر کے آئے تھے تمہیں اپنے گناہوں کو قبول کرنا ہوگا ، سب سے بڑی سزا عوامی عدالت کی سزا ہوتی ہے اور وہ تمہیںضرور ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کا آغاز کیا،آج پھر قوم کو ایسے سنگین چیلنجز درپیش اوراور ہمیں قوم کے لئے نکلنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات