Live Updates

ذلت،رسوائی اور بدنامی اب تبد یلی سرکار کا مقدر بن چکی ہے، سلیم ر ضا

سلیکٹڈحکمرانوں کا بوریاں بستر گول ہوچکا اب ایک ہفتے کی بات ہے عمران خان جیل میں ہو گا،رہنما ن لیگ

جمعہ 25 مارچ 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ذلت،رسوائی اور بدنامی اب تبد یلی سرکار کا مقدر بن چکی ہے، سلیکٹڈحکمرانوں کا بوریاں بستر گول ہوچکا اب ایک ہفتے کی بات ہے عمران خان جیل میں ہو گا،میاں نواز شریف قوم کے مسیحا ہیں وہ ان شااللہ بہت جلد واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی کی قائد میاں محمد نواز شریف سے معافی عمران نیازی کیخلاف فرد جرم ہے نیب نیازی کٹھ جوڑ بری طرح بینقاب ہوگیا 26 مارچ کا لانگ مارچ عمران نیازی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیگا نااہل وزیراعظم عمران نیازی اکثریت کھوچکے اگر وہ اپنی عز ت بچانا چاہتے ہیں تو فوری مستعفی ہو جائیں۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔ عمران خان اور تحریک انصا ف ماضی کا حصہ بننے جار ہی ہے اب کبھی بھی پی ٹی آئی برسراقتدارنہیں آ ئے گی ووٹ چوروں کو آ ئندہ انتخابا ت میں قوم عبر ت کانشان بنادے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات