گومل یونیورسٹی کے شعبہ پاکستان اسٹڈیز کے زیر اہتمام 23مارچ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

منگل 29 مارچ 2022 00:18

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) گومل یونیورسٹی میں23مارچ کی مناسبت سے ’’استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان پر شعبہ پولیٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل تھے جبکہ ان کے ہمراہ سربراہ شعبہ پاکستان سٹیڈیز ڈاکٹر محمد اسلم خان سمیت دیگر اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے کہااگر میں کہوں کہ 23مارچ1940کو تحریک آزادی پاکستان کی شروعات ہوئی تھی تو غلط نہیں ہوگاکیونکہ اس تحریک کے بعد ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں اور کئی شہید ہوئے جس کے بعد ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان ملا۔ تقریب سے سربراہ شعبہ پاکستان اسٹڈیزڈاکٹر محمد اسلم خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں اور ملی نغمے اور اشعار بھی پڑھے۔