آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ،ڈائریکٹ آف پرائیویٹ انسٹیو ٹشنز سندھ اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان ڈے کامپیٹیشنز کے عنوان سے میری ٹائم میوزم میں طلباء کے لئے تقریری ،ملی نغموں اور پوسٹر بنانے کے مقابلوں کا انعقاد

منگل 29 مارچ 2022 00:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2022ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ(اپسما)،ڈائریکٹ آف پرائیویٹ انسٹیو ٹشنز سندھ اور پاکستان رینجرز کے اشتراک اور نون،بٹلر سروسز،گابا پبلیکیشن اور کوئک پے کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان ڈے کامپیٹیشنز کے عنوان سے میری ٹائم میوزم میں طلباء کے لئے تقریری ،ملی نغموں اور پوسٹر بنانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ بھر کے 200سے زائدنجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء،اساتذہ اور منتظمین نے حصہ لیاتقریب کی مہمان خصوصی رجسٹرآر ڈائریکٹ آف پرائیویٹ انسٹیو ٹشنز سندھ رافعیہ جاوید ملاح تھیںاس موقع پر انہوںنے طلبہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے اور طلبہ میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا انہوںنے کہاکہ 23مارچ کا دن پاکستان کے لئے ایک عظیم سنگ میل ہے جس دن لاہور کے منٹور پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی اوربرصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے الگ ملک کا مطالبہ کیا رافعیہ جاوید ملاح نے کہاکہ یوم پاکستان سے اس سفر کا آغاز ہوا جو 14اگست1947میں قیام پاکستان کی منزل تک پہنچا23مارچ ایک دن ہی نہیںبلکہ ایک تاریخ ہے جس میں قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پردو قومی نظریئے کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کے لئے الگ ملک پاکستان کا مطالبہ کیااور پھر ملت کے پاسبان کی رہبری میںانگریزوں سے آزادی حاصل کی جس کی وجہ سے آج ہم یہ دن منا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا 76فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے کسی بھی ملک کی آبادی کا اتنا بڑا حصہ ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ہمیں اپنی نئی نسل سے بہت امیدیں ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو روشن کریگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہاکہ یوم پاکستان منانے کا مقصد نوجوانوں کو قیام پاکستان اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے چونکہ پاکستان کے لئے دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں گئیں مگر آج کی نئی نسل کو آزادی کی اہمیت معلوم نہیں انہوںنے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے جس کے لئے تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں نے اپنی جان و مال قربان کر دیا تھا اورجس کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیاسید طارق شاہ نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحدملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیاقائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہوگا جس میںتمام مذاہب کے لوگ امن اور چین سے اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیںگے اس لئے پاکستان کے پرچم میںاقلیتوں کی نمائندگی کے لئے سفید رنگ شامل ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے جس ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تقریب کے اختتام پرملی نغموں کے مقابلے میںپہلی پوزیشن گلیگسی پبلک اسکول کی طالبہ فصیاء فہیم ،پوسٹر بنانے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن عظیم اسکول کی طالبہ زویا آزادجبکہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن جامعہ انوار اسکول کا طالب علم محمد رمیش کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی جن میںعظمت سومرو،کاشف صدیقی،بٹلر سروسز کے سی ای او سعد اطہر،اخلاق احمد،ستار سمینو،محمد ریاض،عبدالستار،ممتاز احمد،سابق چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی،بریگیڈیئر (ر) دلشاد،،سینئر ایجوکیشنٹ ڈاکٹر ثفی الدین ،ڈاکٹر جاوید ،نون کے ہیڈ آف بزنس ڈیولپمنٹ مجتبیٰ حسین، ہیڈ آف ایجوکیٹرز لیاقت اللہ،چیئرمین بلوچستان پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک میجر عمران،عظمت،چیف آرگنائزر سلیم چانڈیو ،راحیل اختر سید حسن ،حیدر آباد اقبال احمد عباسی،اصغر علی مغل،ثاقب علی صدیقی،پریذیڈینٹ کشف ا ور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا