ڈیفنس کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے زیر اہتمام ڈی ایس ایل سپر لیگ نائن 2022کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پیر 28 مارچ 2022 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) ڈیفنس کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے زیر اہتمام 29مارچ سے شروع ہونے والی ڈی ایس ایل سپر لیگ نائن 2022 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا ڈرا بھی کیا گیا ، تقریب میں جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او عرفان واحد کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ ڈیفکلیریا کے صدر زبیر بیگ نے تقریب سے خطاب کیا اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام کیپٹنز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسپانسرز عرفان واحد۔ فرحان یوسف کا شکریہ جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔

(جاری ہے)

عرفان واحد کا شکرگزار ہوں جنھوں ہماری ایک آواز پر لبیک کہا۔اس موقع پر سی ای او جی ایف ایس بلڈرز عرفان واحد کا کہنا تھا کہ مبارکباد دیتا ہوں تمام لوگوں کو جنھوں نے ڈی ایس ایل کا ایونٹ انعقاد کیا۔

بہت دھواں دار ایونٹ آرگنائز کیا۔ جی ایف ایس ہمیشہ زبیر بیگ کے ساتھ رہے گا۔جی ایف ایس بلڈرز نے ہمیشہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے جس کا ثبوت ہمارے پراجیکٹ نارتھ ٹان میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے لیے جگہ دینا بھی شامل ہے ، انھوں نے کہا کہ کھیلوں سے ہمارا رشتہ پرانا ہے مزید کھیلوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے رہے ہیں ،عرفان واحد نے کہا کہ بیس سال سے ڈیفرکلیریئن سے تعلق قائم ہے۔جی ایف ایس اور ڈی ایس ایل کا رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے مختلف ایونٹس کو اسپانسر کیا ہے ۔تقریب سے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ ڈی ایس ایل لیگ 29 مارچ سے یکم اپریل تک معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلی جائے گی۔