یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 29 مارچ 2022 17:06

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2022ء) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب منطقہ روضہ کے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔  اس موقع پر پاکستانی بچوں نے قومی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ تقاریر کرنے والوں میں ثوبان سعید اور ابراہیم احسن شامل تھے۔

(جاری ہے)


اس موقع پر یوتھ ونگ کے سرپرست اعلی اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر جاوید اقبال اور یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر نوید پاشا  نے بھی نوجوانوں اور حاضرین سے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی آزادی میں 23 مارچ 1940 کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو باور کرایا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد کیا تھا اور اس کو کس طرز پر ڈھالنا اور چلانا اب نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :