یوم پاکستان گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ،کراچی پنتھرز اور آرام باغ باسکٹ بال کلب کی فائنل تک رسائی

منگل 29 مارچ 2022 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2022ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "یوم پاکستان SSBکپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022؁ء "میں کراچی پنتھرز اور آرام باغ باسکٹ بال کلب کپ کے حصول کے لئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی پنتھر کلب نے مد مقابل نیٹ یس کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 25کے مقابلے میں 28باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر فائنل میں قدم جمائی فاتح کلب کی جانب سے نور فاطمہ 8،یسرا خان 7اور آمنہ یوسف نے 5جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایمن شاہد اور تنزیل شاہد نے 5,5باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہیں ۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ایم اے کالج باسکٹ بال کلب کو20کے مقابلے میں 31باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ،فاتح کلب کی جانب سے رافعہ خالد 12،عریشہ خان 8اور لائبہ تبریز نی7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عارفہ مزمل 10اور طلعت پروین نے 9باسکٹ اسکور کئے ۔کھیلے گئے دونوں سیمی فائنلز میں ریفریز کے فرائض سائمہ خان ،معصومہ حسن اور شاہدہ حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون اور عائشہ سہیل تھیں ۔