نظام مصطفیٰﷺکے نفاذ سے ہی ملک ریاست مدینہ بن سکتا ہے، ،صاحبزادہ محمود احمد قادری

بدھ 30 مارچ 2022 16:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) نظام مصطفیٰﷺکے نفاذ سے ہی ملک ریاست مدینہ بن سکتا ہے، اقتدار کی بندر بانٹ میں لگے سیاست داں عوام کی مسائل سے چشم پشی کر رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوریت اور جمہوری اقدار تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں، صاحبزادہ محمود احمد قادری، ڈاکٹر محمد یونس دانش، پیر سعید احمد شاہ چشتی، قاری نیاز احمد نقشبندی، عبدالروف الوانی، محمد رضوان شیخ، علامہ محبوب احمد می، قاری غلام سرور امینی نے جے یو پی کے 73ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جامعہ تعلیمات محمدیہ میں منعقدہ نظام مصطفیٰﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنماں نے کہا کہ نظام مصطفیٰﷺکے نفاذ سے ہی ملک ریاست مدینہ بن سکتا ہے اقتدار کی بندر بانٹ میں لگے سیاست داں عوام کی مسائل سے چشم پشی کررہے ہیں حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوریت اور جمہوری اقدار تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوری سیاسی عمل کے ذریعہ پاکستان قائم ہوا اسی کے ذریعہ ترقی اور خوشحالی کی منزل کو پا سکتا ہے مقام مصطفے کا تحفظ، ناموس رسالت قوانین کا دفاع، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد نظام مصطفے کے عملی نفاذ میں مضمر ہے جمعیت علما پاکستان نے بغیر اقتدار اپنے منشور مقام مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اور نظام مصطفیﷺ کے نفاذ پرعمل کر کے دکھایا،مسلمان کی تعریف،سے لیکر حلف نامہ کی تشکیل، فتنہ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر مقام مصطفیٰﷺ کا تحفظ کیا 295 اسلامی دفعات دستور پاکستان میں شامل کرائیں تحریک ختم نبوت،تحریک ناموس رسالت،تحریک نظام مصطفیٰﷺکی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا عالم اسلام کے سلگتے مسائل پر صدائے حق بلند کی، مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کشمیر، فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت، برما، بھارت، شام کے مسلمانوں کی اخلاقی مدد، ڈکٹیٹر اور اقتدار پرستوں کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف جمعیت علما پاکستان نے جمہوریت اور جمہوری رویات کو فروغ دیا چور دروازے سے اقتدار کو ٹھوکر ماردی عوام کے حقوق کا تحفظ ملک سے غربت افلاس بیروزگاری کے خاتمے امن خوشحالی اور ترقی کیلئے صدائے حق بلند کرنا ظلم وجابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا جے یو پی کی قیادت کا شیوا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجاہد کشمیر علامہ ابوالحسنات قادری، علامہ محمود احمد رضوی، علامہ عبدالحامد بدایونی، علامہ سعید احمد شاہ کاظمی، خواجہ قمرالدین سیالوی، امام شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی، جنرل کے ایم اظہر، پروفیسر سید شاہ فرید الحق، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر جیسی صالح دیانتدار جرتمند قیادت نے ہر دور میں باطل قوتوں کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کیاان بزرگوں کا دامن ہر قسم کی آلائیشوں سے پاک رہا سیاست کی خادار راہوں میں اپنے دامن کو بچا کر کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل اور اقتدار کی حرص کی بجائے نظام مصطفے کو اقتدار میں لانے کا عزم جمعیت علما پاکستان کی 73 سالہ جدوجہد سے عبارت ہے عصبیتوں، قومیتوں اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جمعیت علما پاکستان کی قیادت نے اسلام کی حرمت کے تحفظ، مسلم قومیت کے فروغ اور اتحاد و اخوت کے جذبہ کو پروان چڑھایا ہے جے یو پی نے قرارداد مقاصد سے لے کر 1973 کے دستور کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے اور عظمت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں اور تاریخ کا روشن باب ہے ہر دور میں جے یو پی کے جرتمندانہ پالیسیوں کے سبب اقتدار کے ماتھے پر بل پڑتے رہے لیکن جے یو پی نے اصولوں کی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کیا۔