پومینی لانگ رولنگ ملزاٹلی کے سینئر مینجمنٹ وفد کا عجائب گھر پشاور کا دورہ

پرائیویٹ کمپنی کیساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے آئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمیں بہترین انداز میں خوش آمدید کہا، وفد کی گفتگو

جمعرات 31 مارچ 2022 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2022ء) خیبرپختونخواسب سے مختصر زمینی راستہ اور پڑوسی افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں اور ہم ان دوطرفہ تعلقات کو اپنے صوبے تک بڑھانا چاہتے ہیں۔محکمہ آثارقدیمہ و میوزیم خیبرپختونخوا نے بدھ مت کے آثاراور نوادرات کو بہترین انداز میں نہ صرف محفوظ بنایا ہے ۔

خیبرپختونخوا میں اکنامک زون میں سرمایہ کاری سمیت سیاحت کے شعبے میں بھی سرمایہ کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار پومینی لانگ رولنگ ملز اٹلی کے سینئر مینجمنٹ نے دورہ پشاور اور عجائب گھر دورے کے دوران کیا۔ وفد میںسی ای او مسٹر ارنیسٹو بوٹون ، لایناٹی البرٹو،سی ای او پاک سٹیل مل حسن فریدپاک سٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسان دائود بٹ ، جنرل منیجر کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد علی سید، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

وفد نے اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و سرمایہ کاری عبدالکریم خان اور دیگر سے بھی ملاقات کی۔ عجائب گھر پشاور کے دورے کے موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفد نے گندھارا تہذیب کی نوادرات، اسلامک اور کیلاش گیلری دیکھی اور تصاویر بنائی۔ اٹلی کے وفدمیں آئے ہوئے مہمان سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ ہم پرائیویٹ کمپنی کیساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے آئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمیں بہترین انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

عجائب گھر پشاور میں کافی پرانی اشیاء کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔ اس عجائب گھر کا شمار پرانے عجائب گھروں میں ہوتا ہے ۔ وفد کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون میں سٹیل مل، سیاحتی زون میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ ہے اور اسی سلسلے میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئی ہیںًپشاور کا دورہ بہترین تھا، یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

اس سے قبل وفد کو خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے حکومت کے پہلوئوں اور پالیسیوں کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی ۔ سی ای او نے اسپیشل اکنامک زونز، مائنز اینڈمنرلز، سیاحت، ایگریکلچر اینڈلائیوسٹاک ، انرجی اینڈپاوورسمیت دیگر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی کوششوں اور دستیاب مواقعوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر روشنی دالی کہ وہ مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے دوبارہ دورہ کرینگے خاص کر سیاحت کے انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاری کے شعبے میں۔

خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین سید محمود نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور نہیں بتایا کہ خیبرپختونخوا وسطی ایشیاء ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے ۔