گورنمنٹ گرلز کالج بیلا اسما شمیم میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب

جمعہ 1 اپریل 2022 00:22

بیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2022ء) 23مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے اس دن قرار داد پاکستان پیش کرکے مسلمان قائدین نے الگ اسلامی مملکت کا مطالبہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی جدوجہد کے بعد پاکستان کا وجود عمل میں آیا انگریزوں سے آزادی اور پاک سرزمین کے حصول میں کئی جانوں کے نذرانے پیش کئے گئے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج بیلا اسما شمیم نے جمعرات کے روز کالج میں منعقدہ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرلز کالج بیلا کی طالبات نے 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ داد کی مستحق ہیں تقریب سے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ (فیمیل)رفعت شاکر بلوچ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تقریب کے انعقاد پر گرلز کالج کی پرنسپل جملہ اساتذہ اور طالبات مبارک باد کی حقدار ہیں تقریب میں بیلا کے گرلز مڈل اور ہائی سکولوں کی ہیڈ مسٹریسز نے بھی شرکت کی حمد نعمت ملی نغمات تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور تمام معزز شرکا کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا