علی اکبر گجر اور علی عاشق گجر کی والدہ رضا الٰہی سے انتقال کرگئیں

نماز جنازہ میں لیگی رہنمائوں کے علاوہ رشتہ دار و عزیز اقارب کی شرکت

ہفتہ 2 اپریل 2022 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور علی عاشق گجر کی والدہ طویل علالت کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں انکی نماز جنازہ گلشن جمال کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین گوجراں چک نمبر 362 تحصیل ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سینیٹر سلیم ضیاء، خواجہ طارق نذیر، منور رضا، ازہر شاہ ہمدانی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، حاجی پرویز تنولی، دلاور جدون، سردار اسلم گبول، ناصر الدین محمود، نہال ہاشمی ، عنیب شاہ، محبوب الٰہی، اشفاق اشرفی، برکت اللہ صدیقی، ندیم صدیقی، اکرم اعوا ن ، حاجی صالحین تنولی، ارشد خان، رحمن تنولی، محب علی، محمد فیضان، نظام، طاہر و بڑی تعداد میں لیگی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اور علی اکبر گجر اور علی عاشق گجر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم نے بھی بذریعہ ٹیلیفون والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔