سانحہ سیاچن گیاری سیکٹر کے شہداء کی دسویں برسی7اپریل کو منائی جائے گی

اتوار 3 اپریل 2022 13:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2022ء) سانحہ سیاچن گیاری سیکٹر کے شہداء کی دسویں برسی7اپریل کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

7اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بٹالین ہیڈ کوارٹرپربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور11سویلین شہید ہوئے تھے سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھیسات اپریل 2012 کا دن سانحہ بن کر طلوع ہوا سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیابٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ بیس سال سے اسی مقام پر موجود تھااس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو ممکن کر دکھایاگیاری سیکٹر پر امدادی سرگرمیاں ڈیڑھ سال تک جاری رہیں جس میں امریکہ، جرمنی سمیت کئی ملکی ماہرین کی ٹیموں نے بھی حصہ لیااس سانحے میں ایک سو انتیس آرمی کے افسر اور جوانوں سمیت 140 افراد شہید ہو گئے تھے جن میں سے 114کا تعلق گلگت بلتستان سے تھاسانحہ گیاری کے بعد ہونے والا تاریخی آپریشن ہمیشہ عزم وہمت کی شاندار مثال رہے گااس دن کی مناسبت سے ہرسال پاک آرمی اورقوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔