Live Updates

شہدا ء زلزلہ و کرنل آصف علی اعوان شہید کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ مسجد خاتم النبیین چھتر دومیل میں مجلس ایصال ثواب کا اہتمام

منگل 5 اپریل 2022 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) شہدا ء زلزلہ و کرنل آصف علی اعوان شہید کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ مسجد خاتم النبیین چھتر دومیل میں مجلس ایصال ثواب کا اہتمام۔رمضان المبارک میں قوم روزے کے تقاضے اور آداب کا لحاظ کرے۔کثرت سے استغفار توبہ اور صدقات و خیرات کا اہتمام کیا جائے۔مساجد کو آباد کیا جائے۔2005کے طوفان خیز زلزلہ میں ایک لاکھ کے لگ بھگ لوگ جاں بحق ہوئے جن میں سے بہت سوں کی لاشیں بھی ورثا کو نہیں ملی۔

تمام تعلیمی ادارے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے زمین بوس ہوئے جن میں اساتذہ اور معصوم طلبا ء روزے کی حالت میں شہید ہوئے۔زلزلہ کواسلامی سن تقویم کے اعتبار سے 17سال گزرنے کے باوجود تاحال تعلیمی ادارے بحال نا ہو سکے۔سخت سردی و گرمی کے موسم میں دیہی علاقوں میں طلباء اور طالبات پتھروں اور ٹاٹ پر بیٹھ کر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کی ریلیف موقع پر نظر آنے کے بجائے آفیسران اور سیاستدانوں کے محلات اور آف شور کمپنیوں میں نظر آرہی ہیں۔آزاد کشمیر میں 2006سے لیکر 2022تک تمام خصوصی تعمیرات اور ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کا مکمل احتساب کیا جائے اور عوا م کو تمام تفصیلات سے باخبر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے امیر و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مرکز سواد اعظم اہلسنت و الجماعت آزاد کشمیر جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ و خانقاہ امدادیہ میں منعقدہ درس قرآن و مجلس ایصال ثواب میں جبکہ سینئر نائب امیر و پارلیمانی سیکرٹری مولانا پیر مظہر سعید شاہ جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ،امیر سواد اعظم اہلسنت والجمات مولانا مفتی محمد اختر ناظم عمومی مولانا قاضی منظور الحسن نے متاثرین زلزلہ کی سولوی برسی کے موقع پر مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہامظفراباد میں ڈسٹرک کمپلکس آفیسر کالونی اور عثمانیہ مسجد ترکی کے تعاون سے تعمیر ہوئی جبکہ مسجد خادم الحرمین سعودی عرب کے تعاون سے۔سی ایم ایچ ہسپتال ددبئی کے شیخ راشد المکتوم نے بطور گفٹ تعمیر کر کے دیا۔جبکہ دیگر تعمیر شدہ عمارات بھی مختلف این جی اوز کے تعاون سے تعمیر ہوئی۔اربوں روپے کے کیش تعاون کا حساب قوم کو دیا جانا چاہیے۔

اس حوالہ سے آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر و رکن قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروا رکھی ہے۔انہوں نے بے لاگ اور بلا تمیز احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا دیہی علاقے میں تعمیر نو کے نام سے زبر دست قسم کی کرپشن ہوئی ہے۔نہ تو وہاں پختہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی پانی کی سپلائی کا نظام۔

تعلیمی ادارے بھی بڑی تعداد میں تاحال بلڈنگ سے محروم ہیں۔مساجد و مدارس کو تعمیر نو میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔تاہم عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مساجد اور مدارس کو کافی حد تک بحال کر لیا ہے۔تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو اپنے منشور کے تحت بے لاگ احتساب 2006سے کرنے میں بلا تاخیر موئثر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت تمام زمہ داران سے ajkjuiاور سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے ساتھ کیے گئے دس نکاتی معائدہ پر عملدرامد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے طے شدہ معائدہ کے تمام نکات پر دلچسپی سے عمل درامد نہ کیا تو عید الفطر کے بعد جماعت کی مجلس شوری اور مجلس عاملہ کی مشاورت سے نظر ثانی کر لی جائے گئی۔

انہوں نے کہا اے جے کے جے یو آئی کے سینئر نائب امیر مولانا پیر مظہر سعید شاہ کی طرف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ تمام قراردادوں کو اسمبلی میں پیش کیا جائے اور منظور شدہ قراردادوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات