نوشہرہ ، نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، مقامی تاجر جاںبحق،راہ گیر سمیت دو افراد شدید زخمی

بدھ 6 اپریل 2022 00:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2022ء) نوشہرہ جہانگیرہ چوک بھر بازار میں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک مقامی تاجر موقعہ پر جا ں جابحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔جابحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشد احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نظام پور کے علاقے حصار تنگ سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس کے مطابق جاںبحق تاجر کی شناخت مسلم خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں مقتول کے بھائی سید انور ولد آمین خان جبکہ راہ گیر کی شناخت بختور خان سکنہ کاہی کے نام سے ہوئی