ریاست جموں کشمیر میںلاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جبری قبضہ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں انسانی حقوق کی پامالی پر کیو ںخاموش ہیں پیر مظہر سعید شاہ

جمعرات 7 اپریل 2022 13:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) ریاست جموں کشمیر میںلاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی ۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جبری قبضہ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں انسانی حقوق کی پامالی پر کیو ںخاموش ہیں پیر مظہر سعید شاہ نے ترکی میں انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان اور کشمیر کی بہترین ترجمانی کی تھی آج 8 اپریل کو مظفرآباد آمد پر بھر پور خیرمقدم کیا جائے گا جبکہ عید کے بعد ریاست بھر میں پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈووکیٹ سوآد اعظم اھل السنت والجماعت آزاد کشمیر کے امیر مولانا مفتی محمد اختر ناظم اعلیٰ مولانا قاضی منظور الحسن مرکزی نائب امیر مولانا قاری عبدالغفور نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے اور کشمیری عوام کو تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلانے کیلئے جلد از جلد کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کاحق دلانے کا مطالبہ کیا ھے۔

انھوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کیطرف سے گزشتہ سال تحریک آزادی کشمیر کے بانی رھنما اور آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے بانی امیر میرواعظ کشمیر حضرت مولانا محمد یوسف شاہ کی اعلیٰ دینی تحریکی خدمات کی یادگار کے طور پر چھتردومیل مظفرآباد میں محمد بن قاسم مسجد کے متصل اسلامک سنٹر قائم کرنے کے جناب راجہ محمد صدیق خان کیطرف سے پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔

جبکہ AJK JUI کے سنئیر نائب امیر و چیرمین رابطہ کمیٹی مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی طرف سے قرارداد ختم نبوت سمیت متعدد قراردادیں اسمبلی میں پیش کی گئی ہیںان تمام قراردادوں پر حکومتی سطح پر مایوس کن رویہ ہے اس لیے تمام قرارداد وںکی روشنی میں جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت و ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کاتحفظ ایمان آور اسلام کاتحفظ ھے۔

آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام سوآد اعظم اھل السنت والجماعت آزاد کشمیر آور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اشتراک واتحاد سے مظفرآباد ختم نبوت چوک کا نوٹیفکیشن ھوا آزاد کشمیر اسمبلی میں 2فروری2018کوختم نبوت بل پیش جبکہ 6فروری2018کواتفاق راے سے منظور ھوا 8فروری کو جناب راجہ محمد نثار احمد خان کی خصوصی توجہ سے ختم نبوت چوک کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

جہاں پر تا حال حکومت کی طرف سے ختم نبوت کے شایان شان تعمیرات نہیں کی جاسکیں۔مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو وزیر اعظم آفس سے متعدد مرتبہ تحریر بھی کا جا چکی ہے ۔مولانا پیر مظہر سعید شاہ کی منظور کردہ قرارداد ختم نبوت ﷺ اور راجہ محمد صدیق کی منظور کردہ قراردادوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔ انھوں نے تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما آزاد کشمیرمیں دو مرتبہ صدارت کے منصب پر فائز ہونے والی بزرگ شخصیت میر واعظ کشمیر حضرت مولانا محمد یوسف شاہ بانی امیر آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کی یوم وفات سترہ رمضان المبارک کو مظفرآبا د میں دعائیہ تقریب کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں علماء کرام ، خطباء و ائمہ مساجد سے دعائیہ تقریبات کے انعقاد کی اپیل کی ۔

انھوں نے کہا AJk JUI کے سنئیر نائب امیر و چیرمین رابطہ کمیٹی مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے حال ہی میں ترکی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو انتہائی جرأت اور فراست کے ساتھ پیش کیا جبکہ ستر سے زائد ممالک کے وفود کو بھارتی دہشت گردی سے باخبر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے عوام کی حق خودرادیت کے لیے بہترین سفارت کاری کی جس پر صدر ریاست اور آزاد کشمیر حکومت کو پیر مظہر سعید شاہ کیلئے خصوصی اعزاز کیلئے نامزد کرنا چاہیے۔ AJKJUI اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر JTI اور بزم شیخ الہند کے اراکین ان کا 8 اپرئیل کو مظفرآباد آنے پر بھر پور استقبال کریں گے جبکہ وہ جمعة المبارک کا خطاب جامع مسجد اولڈ سیکرٹریٹ میں کریں گے۔