سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کرکے تاریخی فیصلہ دیا ہے عمران حکومت کوآئین شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایڈوکیٹ مہراللہ مری

جمعہ 8 اپریل 2022 20:09

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) جمعیت علماء اسلام (ف )کے سینئر رہنماء ایڈوکیٹ میر مہر اللہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اسمبلی بحال کرکے تاریخی فیصلہ دیا ہے اسپیکر کی رولنگ بدنیتی پر مبنی تھا اس فیصلے سے عوام میں عدلیہ کا وقاراور ججوں کا حوصلہ بڑھے گا لوگ آئین کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ملک میں اب آئین شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے آئین شکنی کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے مگر سپریم کورٹ نے فیصلے سے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں فیصلے پر سپریم کورٹ داد کے مستحق ہے یہ فیصلہ قانون کی بالادستی کا مظہر ہے انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیکر پہلی مرتبہ نظریہ ضرورت کودفن کردیا ہے معاشرہ عدالتوں کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے ترقی کی طرف گامزن ہوتی ہیں اس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے یہ فیصلہ تاریخ ساز ہے اس سے ثابت ہواہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے فیصلے سے پورے ملک میں پائی جانے والی آئینی بحران اور بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے عدالت نے فیصلہ دے کرآئین سے کھلواڑکا راستہ بند کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ آئین اور قانون کے ساتھ من مانی نہیں کی جاسکتی ہے تمام وکلا برادری اور قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔