Live Updates

تحریک انصاف کے اسمبلی اراکین کے استعفے ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے ،سردار عبدالرحیم

آئندہ کا لائحہ عمل پیرپگارا جی ڈی اے کے اجلاس میں طے کریںگے ،رہنما مسلم لیگ (فنکشنل )

پیر 11 اپریل 2022 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار عبدالر حیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اسمبلی اراکین کے استعفے ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے جب کہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا تھا جو اللہ کے فضل سے ہم نے پورا کیا ۔

(جاری ہے)

سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ اب آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا جی ڈی اے کے اجلاس میں کریں گے ۔ یہ اجلاس جلد بلایا جائے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات