Live Updates

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے انکار

جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی تھی اور وہ کمٹمنٹ پوری کی ہے، ترجمان

منگل 12 اپریل 2022 01:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی تھی اور وہ کمٹمنٹ پوری کی ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے ہیں، اسمبلی سے استعفے دینے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی تھی اور جی ڈی اے نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پیر صاحب پگارا جی ڈی اے اجلاس میں کریں گے اس سلسلے میں جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلایا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات