Live Updates

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ

نوازشریف اور اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے درخواستیں تیار،سابق وزیراعظم کی عید کے بعد واپسی کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 اپریل 2022 16:58

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اپریل 2022ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے درخواستیں تیار ہیں۔نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی۔اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کے اجراء کے بعد وطن واپسی ہو گئی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوازشریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کررہے ہیں اور کوئی وبا بھی نہیں ہے۔جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف پاکستان آکر عدالتوں کے فیصلوں اور سزاؤں کا سامنا کریں گے۔خیال رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور 3 بار منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی محمد شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے،۔شہباز شریف پہلی بار 1988 میں پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،1990 میں این اے 96 لاہور 5 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پینل آف چیئر سر دار ایاز صادق وزیراعظم کیلئے نواز شریف کا نام لے لیا پیر کو سر دار ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے غلطی سے نواز شریف کا نام لے لیا بعد میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دل اور دماغ میں بستے ہیں، اس لیے ان کا نام زبان پر آگیا۔جس پر شہباز شریف مسکرا دئیے تھے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات