حب، زائرین کی بس الٹ گئی، دو جاں بحق 20سے زائد زخمی

شاہ نوارنی سے واپس آ رہی تھی، ناگن چھڑائی کے قریب حادثہ پیش آیا، زخمی ہسپتال داخل

منگل 12 اپریل 2022 23:44

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2022ء) شاہ نوارنی سے واپس آنے والے زائرین کی بس الٹ گئی دو جاں بحق 20سے زائد زخمی ہوگئے ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی سے واپس آنے والے زائرین کی کوسٹر شاہ نورانی روڈ ناگن چھڑائی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق اور 20زائدزخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر انھیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی ریفر کردیا زائرین شاہ نورانی سے واپس حیدرآباد جارہے تھی