کراچی میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز فیسٹیول کا انعقاد

ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی، حفیظ خان

جمعرات 14 اپریل 2022 00:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف گیم کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، آرم ریسلنگ و دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ، مختلف اداروں سے وابستہ سو سے زائد اسٹریٹ چلڈرن بچوں نے کھیلوں میں حصہ لیا۔

ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن میں بھی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ ان کی صحیح رہنمائی کی جائے تو یہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی۔ کراچی میں کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، فٹسال کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھیل کے ذریعے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔

شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے کھیل کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ مزدور رہنما یعقوب احمد شیخ نے کہا کہ میں ٹورنمانٹ آرگنازرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا، کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔