Live Updates

شہباز گل کا صحافی کے بارہا اصرار پر بھی امریکا مخالف نعرہ لگانے سے گریز، ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعرات 14 اپریل 2022 16:06

شہباز گل کا صحافی کے بارہا اصرار پر بھی امریکا مخالف نعرہ لگانے سے گریز، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار اصرار کے باوجود بھی امریکا مخالف نعرہ نہیں لگاسکے، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی جانب سے شہباز گل کی ایک وائرل ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار کہنے کے باوجود بھی امریکا کا جو یار ہے غدار ہے ‘ کا نعرہ لگانے سے گریز کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں مطیع اللہ جان شہباز گل سے امریکا کے خلاف نعرہ لگانے پر اصرار کرتے ہیں تاہم بارہا کوشش کے باوجود بھی شہباز گل امریکا مخالف نعرہ لگانے سے کتراتے دیکھے گئے۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے صحافی کے سوال پر اعتراف بھی کیا کہ پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنا چاہیے اسی طرح پاکستان کو امریکی سفیر کو بھی نہیں نکالنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سلیم صافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مطیع اللہ جان کی بھرپور کوشش کے باوجود شہباز گل ’امریکا کا جو یار ہے غدار ہے‘کا نعرہ نہیں لگاسکا، اسی طرح مطیع اللہ جان 10 گھنٹے عمران خان کو چھیڑیں تاہم وہ برطانیہ مردہ باد کا نعرہ نہیں لگاسکیں گے ،عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امریکا نے نکالا۔یاد رہے کہ سابق معاون خصوصی شہباز گل اب بھی امریکا کی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں، شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے دی نیوز کو ایک تحریری جواب میں تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات